کراچی(اسٹاف رپورٹر)حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام سپریم لیڈر شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی یاد میں تعزیتی ریفرنس آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی میزبانی میں منعقد ہوا ، شعیہ علما کونسل پاکستان کے مرکز ی چیئر مین علامہ شبیر حسن میثمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کا مقصد انقلاب اسلامی کو ختم کرنے کی سازش تھی، پاکستان اور ایران کے درمیان موجود اعتماد میں ہماری کاوشیں بھی شامل ہیں، ان کا کہنا تھا ہم نے پاکستان میں اتحاد و وحدت کی فضا قائم کی۔