کراچی(اسٹاف رپورٹر ) مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والی بسوں، منی بسوں اور اسپیشل کوچز کے خلاف کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر تمام اضلاع میں کارروائیاں جاری ہیں، ڈپٹی کمشنرز کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ تین روز میں 229 بسوں ،کوچز اور منی بسوں کے خلاف کارروائی کی گئی ، 25 گاڑیاں ضبط کی گئیں اور 13 لاکھ 75 ہزار روپے جرمانے عاید کیا گیا جبکہ 26 ہزار پانچ سو روپے مسافروں کو واپس دلائے گئے۔