کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سپرہائی وے فیکٹری کے قریب تیز رفتار منی ا ٹرک اور ٹریلر میں بے قا وہوکر آپس میں ٹکراگئے ،خوف ناک تصادم کے نتیجے میں ٹرک میں سوار کلینر 37 سالہ اکبر علی ولد اعجاز آصف جاں بحق ہوگیا ، حادثہ کے باعث مین شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ،اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے پہنچ کر ہیوی مشینری کو طلب سڑک کو کلیئر کرکے ٹریفک کی روانی بحال کی، معمار موڑ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 45 سالہ راہگیر خاتون جاں بحق ہوگئی ، پولیس کے مطابق فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی ۔