کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی والدہ کے سوئم کے سلسلے میں جمعرات کو بعد نماز عصر، مکان نمبر 95، فیز 6 مین خیابانِ غازی میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے،دریں اثناء مرحومہ کے انتقال پرکئی اہم شخصیات نے کامران ٹیسوری کے گھر اور فون پر ان سے تعزیت کی، سعید غنی نے کامران خان ٹیسوری سے ان کے گھر جاکر اظہار تعزیت کیا ، سابق رکن قومی ا سمبلی سلمان مجاہد،سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سکریٹری احمد علی راجپوت، ایم نسیم، غلام محمد خان نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید