• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامران ٹیسوری کی والدہ کے سوئم میں مراد علی شاہ اور دیگر شخصیات کی شرکت حافظ نعیم نے گھر جا کر تعزیت کی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی والدہ کے سوئم کے سلسلے میں جمعرات کو ان کی رہائش گاہ پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا،جس میں وزیر اعلی ٰسندھ سید مراد علی شاہ،گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی،صوبائی وزیرناصر حسین شاہ، سعید غنی، مفتاع اسماعیل ، مرزااختیار بیگ ، ڈاکٹر فاروق ستار ارشد وہرہ ،سید امین الحق، فیصل سبزواری احمد شاہ ،سرکاری افسران ،عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی،ڈاکٹر جمیل راٹھور اور بشیر فاروقی نے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کروائی،دریں اثناء امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ٰنے کامران ٹیسوری سے کے گھر جاکر اظہار تعزیت کیا ، اس موقع پر امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ودیگر بھی موجود تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید