• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 9 پمپ ہفتہ سے پیر تک بند رہیں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 9 پمپ ہفتہ سے پیر تک بند رہیں گے جس سے کراچی کو یومیہ 25کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوگا ، نارتھ کراچی، سرجانی، اسکیم 33 ، گلستانِ جوہر ،گلشنِ اقبال، صدر اور چنیسر ٹاؤن کے کچھ علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل رہے گی ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق سندھ حکومت عالمی بینک کے تعاون سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروگرام (KWSSIP) کے تحت دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر نئی مرکزی لائن نمبر 5 کو موجودہ واٹر نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا عمل شروع کررہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید