• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے معمولاتِ زندگی مفلوج کر دی،عبدالحاکم قائد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے نارتھ کراچی11-A میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھنٹوں کی طویل لوڈ شیڈنگ نے معمولاتِ زندگی مفلوج کر دی ہے ، نارتھ کراچی کے مکینوں کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے، بجلی کی غیر اعلانیہ بندش، اوور بلنگ اور ناقص سروس نے عوام کو ذہنی اور مالی طور پر پریشان کر دیا ہے، باقاعدگی سے بل ادا کرنے کے باوجود شہریوں کو بنیادی سہولت سے محروم رکھنا ناانصافی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید