کراچی (محمد ندیم ،اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ نے محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مبینہ وابستگی رکھنے والے دو ملزمان کو اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں جسمانی ریمانڈ پر دینے کی درخواست مسترد کر دی۔تفتیشی افسر نے ملزمان اسماعیل سواتی اور زاہداللہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو پیش کرتے ہوئے ان کے جسمانی ریمانڈ کی 5 مئی تک استدعا کی۔تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ مختلف کالعدم تنظیموں کے کارندے شہر کے مختلف علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں اور اپنے نیٹ ورک کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس نے دعویٰ کیا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق ٹی ٹی پی سے ہے اور ملزم اسماعیل سواتی ریڈ بک میں شامل ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد ہے۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ مبینہ طور پر اپنے ساتھی کے ہمراہ دہشت گردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید