کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ کے بھارت کو جہنم قرار دینے پر کانگریس نے مودی کو آڑھے ہاتھوں لے لیا۔ اپوزیشن نے نریندر مودی کو بزدل قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم فوری طور پر امریکی صدر سے سخت احتجاج کریں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھارت کو "جہنم جیسی جگہ" قرار دینے والے تبصرے کو شیئر کرنے کے بعد بھارتی کانگریس نے وزیرِاعظم نریندر مودی کو "کمزور وزیرِاعظم" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے اس توہین آمیز بیان پر مودی کی خاموشی پورے ملک کی کمزوری بن گئی ہے۔