• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ چارلس کا دورہ امریکہ تعلقات بحالی میں مددگار ہوسکتا ہے، ٹرمپ

لندن(اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کو انتہائی شاندار اورزبردست انسان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا دورئہ امریکہ دو طرفہ تعلقات کی بحالی میں مددگارثابت ہوسکتا ہے۔ بی بی سی سے گفتگو میں صدرٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کو ایک بار پھرتنقید کا نشانہ بنایا۔ واضح رہےکہ شاہ چارلس پیر کو چار روزہ سرکاری دورے پر امریکہ روانہ ہونگے، انہیں اس دورے کی دعوت امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے دی ہے۔ ملکہ کامیلا بھی انکے ہمراہ ہونگی ۔

اہم خبریں سے مزید