• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ثالثی پر پذیرائی، عاصم منیر کا مذاکراتی عمل میں فعال کردار

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان کی ثالثی پر پذیرائی،عاصم منیر کا مذاکراتی عمل میں فعال کردار،فیلڈ مارشل نے بحران کے دوران امریکی اور ایرانی قیادت سے براہِ راست رابطے رکھے ۔ عاصم منیر کی تفصیلی شمولیت اور مسلسل رابطوں نے پاکستان کو مؤثر ثالث کے طور پر سامنے لانے میں مدد دی۔برطانوی جریدے اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ایران اور امریکہ کشیدگی کے دوران پاکستان نے ایک اہم سفارتی کردار ادا کرتے ہوئے جنگ بندی کو برقرار رکھنے میں مدد دی، جس کے نتیجے میں ملک کی عالمی سطح پر سفارتی اہمیت میں اضافہ دیکھا گیا۔ اس پیش رفت کے مرکز میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو قرار دیا جا رہا ہے، جنہوں نے اس بحران کے دوران امریکی اور ایرانی قیادت سے براہِ راست رابطے رکھے اور مذاکراتی عمل میں فعال کردار ادا کیا۔ بعض سفارت کاروں کے مطابق ان کی تفصیلی شمولیت اور مسلسل رابطوں نے پاکستان کو ایک مؤثر ثالث کے طور پر سامنے لانے میں مدد دی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ سفارتی کامیابیاں پاکستان کے عالمی امیج کو بہتر بنا رہی ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید