• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے آئی ایم ایف کے 17 میں سے 14 معیاری اہداف حاصل کر لیے

اسلام آباد(مہتاب حیدر) پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت دسمبر 2025کے اختتام تک مقرر کردہ 17 اہداف میں سے 14مقداری کارکردگی اور اشاریاتی معیارات حاصل کر لیے ہیں۔ تاہم فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اپنا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا، جبکہ دو دیگر اشاریاتی اہداف کے لیے متعلقہ ڈیٹا دستیاب نہ ہو سکا۔ریٹیلرز سے حاصل ہونے والی انکم ٹیکس آمدن کا ڈیٹا بھی آئی ایم ایف کو فراہم نہیں کیا جا سکا، حالانکہ ایف بی آر نے رواں مالی سال کے دوران اس مد میں بڑی رقم جمع کرنے پر اتفاق کیا تھا۔آئی ایم ایف کے عملے نے ایگزیکٹو بورڈ کو آگاہ کرتے ہوئے ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی ہے، جس کی بنیاد پر امکان ہے کہ مئی 2026 میں 1.2 ارب ڈالر کی چوتھی قسط کی منظوری دی جائے گی۔دسمبر 2025تک صحت اور تعلیم پر مجموعی اخراجات 1360ارب روپے تک پہنچ گئے، جو آئی ایم ایف کے مقررہ ہدف کے مطابق ہیں۔اعلیٰ حکام کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (EFF) پروگرام کے تحت اسٹاف لیول معاہدہ طے پا چکا ہے۔

اہم خبریں سے مزید