کراچی (ٹی وی رپورٹ) مبصرین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ پاکستان کی میزبانی میں امریکہ و ایران کے مذاکرات کا دوسرا دور اپریل کے مہینے میں ہوجائے گا۔ سابق سفیر چین نغمانہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ سے کسی بردباری کی اُمید نہیں کی جاسکتی۔سابق پاکستان مستقل مندوب اقوام متحدہ سردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو کلیدی حیثیت دی جارہی ہے تاہم پاکستان کا اثر لامحدود نہیں ہے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں حامد میر سے گفتگو کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان حامدمیر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کو دنیا میں اب کوئی سنجیدہ نہیں لے رہا ہے ان کا ہر بیان پچھلے سے متضاد ہوتا ہے۔ ٹرمپ کم سے کم پانچ دفعہ کہہ چکے ہیں کہ ایران میں رجیم چینج ہوچکی ہے اور آج وہ کہتے ہیں وہاں جدت پسندوں اور سخت گیروں کے درمیان لڑائی چل رہی ہے۔