اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے نے انسدادِ منی لانڈرنگ نظام کو مزید مؤثر اور مربوط بنانے کے لیے نیا اور جامع اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر جاری کر دیا ہے مرکزی فنانشل انٹیلی جنس یونٹ قائم کر دیا گیا ہے ،ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے نئے ایس او پیز کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ ایس او پی آنٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010کے تحت ایف آئی اے کے بطور تحقیقاتی و استغاثہ ادارے کے کردار کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مرتب کیا گیا ہے۔