• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ و ایران جنگ میں واپس نہیں جانا چاہتے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر صحافی، تجزیہ کار کامران یوسف نے کہا ہے کہ امریکہ و ایران جنگ میں واپس نہیں جانا چاہتے، پاکستان چاہتا ہے معاملات کسی منطقی انجام تک پہنچیں اسی لئے کوششیں جاری ہیں۔ وہ جیونیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ ٹرمپ واضح طور پر ڈیڈ لائن کا اعلان نہیں کر رہے ہیں ان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیز فائر کے خاتمے کی ڈیڈلائن طے نہیں ہوئی اور یہ خود صدر ٹرمپ ہی بتا سکتے ہیں کہ جنگ بندی کب تک رہے گی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران پر حملہ اس وقت تک روک رہے جب تک ایران کے ساتھ بات چیت مکمل ہوجائے اور وہ معاہدے پر اتفاق کرلے اور ایران کی جانب سے کوئی جواب سامنے نہیں آرہا ہے اور غیر یقینی کی صورتحال بڑھتی جارہی ہے۔ ایران نے ترمپ کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نہ ماڈریٹ ہیں نہ سخت گیر ہم ایرانی ہیں اور انقلابی ہیں اور ہم ایک خدا کے ماننے والے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے مرکزی بینک کو آبنائے ہرمز سے ملنے والے ٹول ٹیکس سے پہلی آمدنی موصول ہوگئی ہے۔ ایران نے دو کمرشل بحری جہازوں کو قبضے میں لینے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔ امریکی نیوی نے ایران سے منسلک ایک اور بحری جہاز اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید