اسلام آباد (خالد مصطفی) پاکستان کے توانائی منصوبہ سازوں نے گوادر کے لیے 40 میگاواٹ کا مقامی بجلی گھر قائم کرنے کی تجویز دی ہے اور خبردار کیا ہے کہ ایران سے بجلی کی درآمد پر شہر کا زیادہ انحصار بار بار تعطل اور توانائی کے بڑھتے ہوئے خطرات کا سبب بن رہا ہے۔انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر (ISMO) کی جانب سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں گوادر کی موجودہ بجلی فراہمی کو “غیر قابلِ اعتماد اور آپریشنل طور پر کمزور” قرار دیا گیا ہے، جس کی بنیادی وجہ سرحد پار بجلی کی فراہمی میں بار بار رکاوٹیں ہیں۔