• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، خلیجی صورتحال پر بات چیت صدر شی کیلئے نیک تمنائیں

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)پاکستان میں متعین عوامی جمہوریہ چین کے سفیر،جیانگ زائیڈونگ نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔وزیرِ اعظم نے عوامی جمہوریہ چین کے صدر عزت مآب شی جن پنگ اور وزیرِ اعظم لی چیانگ کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا، دونوں شخصیات نے و طرفہ تعاون،خلیجی صورتحال پر بات چیت کی اور پاکستان کی امن کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر اعظم نے خام تیل کے  اسٹریٹچک ذخائر کے منصوبے پر کام جاری  رکھنے کی ہدایت کی ،ادھر وزیر اعظم نے خام تیل کے اسٹریٹچک ذخائر کے منصوبے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ، وزیرِ اعظم سے انسانی خلائی مشن پر جانے والے2 پاکستانی خلا باز، خرم بھی ملے تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چینی سفیر نے ملاقات کے موقع پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی موجود تھے۔ پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کو چین کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری پر فخر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ چینی قیادت کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے تاکہ یہ تعلقات مزید مضبوط سے مضبوط تر ہوں۔ وزیر اعظم نے اپنی زیر صدارت انرجی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس میں کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال میں توانائی کی بچت اور اس حوالے سے بروقت اقدامات سے توانائی کا بحران پیدا نہیں ہوا۔مستقبل کی توانائی کی ضروریات کے پیش نظر ملک میں خام تیل کے اسٹریٹجک ذخائر رکھنے کے حوالے سے منصوبے پر کام جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید