کراچی(نیوز ڈیسک) امریکی صدارتی امیدوار کی بھارت اور امریکہ تعلقات پر شدید تنقید ، رحم ایمانوئل کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں نے دونوںملکوں کے دیرینہ روابط کو نقصان پہنچایا ہے۔ یہ تعلق چین کے مقابلے میں اہم اسٹریٹجک توازن فراہم کرتا تھا، خطے میں سفارتی اعتماد متاثرہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار اور سابق سفارتکار رحم ایمانوئل نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پالیسیوں نے بھارت اور امریکہ کے دیرینہ تعلقات کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹرمپ نے اپنی خارجہ پالیسی میں بھارت کے ساتھ تعلقات کو کمزور کیا اور کئی دہائیوں کی سفارتی کوششوں کو متاثر کیا۔