• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں مظاہرین کی ہلاکت قابل مذمت، پوپ لیو، جنگ کی پھر مخالفت

کراچی (نیوز ڈیسک) پوپ لیو نے جمعرات کے روز ایران میں مظاہرین کی ہلاکت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہےتاہم انہوں نے جنگ کی مخالفت کا اعادہ کیا ، انہوں بتایا کہ ان کے پاس ایک ایسے بچے کی تصویر ہے جو لبنان میں اسرائیلی بمباری میں مارا گیا تھا۔ پوپ کے مطابق یہ بچہ گزشتہ نومبر اور دسمبر میں ان کے دورہ لبنان کے دوران استقبال کرنے والے ہجوم میں شامل تھا۔پوپ لیو، جو پہلے امریکی پوپ ہیں، نے چار افریقی ممالک کے دورے سے واپسی پر روم جانے والی پرواز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنگ میں "بے شمار" شہریوں کی ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کیا اور امریکا-ایران امن مذاکرات کی ناکامی پر افسوس ظاہر کیا۔
اہم خبریں سے مزید