اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلوں اور ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری ،افتخار احمد خان ڈپٹی سیکریٹری کابینہ ڈویژن اور محمد نقیب احمد ڈپٹی سیکریٹری بحری امور ڈویژن تعینات ،ڈپٹی سیکریٹری، وزارت بحری امور ظفر اقبال کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت ، تقرری کے منتظر سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے افسر عظمت علی کو مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ میں تعینات کیا گیا جبکہ OMGکے 38افسران بطور سیکشن آفیسر (پروبیشنر) سیکرٹریٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ اسلام آباد تعینات کر دیے گئے ۔ سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے ڈپٹی سیکریٹری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس یاور حسین رانا کی 5ستمبر 2026اور ڈپٹی سیکریٹری خزانہ ڈویژن محمد معتصم باللہ رانا کی 21 جنوری 2027 کو ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔