کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے دوران ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کی ایک اور واردات سامنے آ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے دوران ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کا ایک اور واردات سامنے آگئی۔ گلستان جوہر کے رہائشی نوجوان متعال خان کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں نوجوان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی رہائش گاہ گلستان جوہر سے لاہور جانے کے لیے رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب آن لائن ٹیکسی میں ایئر پورٹ جانے کے لیے نکلا تھا ۔ ایئر پورٹ کے قریب پہنچا تو آن لائن ٹیکسی ڈرائیور پیٹرول بھروانے کے لیے رکا جس کے بعد ائیر پورٹ جانے لگے تو سفید رنگ کے ڈبل کیبن ڈالے نے کیب کے آگے آکر راستہ روکا۔ اس دوران ڈبل کیبن ڈالے سے گن مین نکلے جنہوں نے مجھے گاڑی سے باہر نکال کر کہا کہ تم نے اپنی سیاہ گاڑی سے ڈی آئی جی کے بندے کو اڑایا ہے۔