• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی جگہ اٹلی کو فٹبال ورلڈ کپ میں شامل کیا جائے،ٹرمپ ایلچی کی تجویز

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کی جگہ اٹلی کو فٹبال ورلڈ کپ میں شامل کیا جائے،ٹرمپ کے ایلچی کی تجویز،ایران کی شرکت پر پہلے ہی تنازع موجود، اٹلی چار بار ورلڈ کپ جیت چکا ، خود کوالیفائی نہیں کر سکا تھا۔فیفا کا کہنا ہے ٹورنامنٹ میں ٹیموں کی شمولیت کھیل کے اصولوں اور کوالیفکیشن نتائج کے مطابق ہی ہوتی ہے۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی نے عالمی فٹبال تنظیم فیفا سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ ورلڈ کپ میں ایران کی جگہ اٹلی کو شامل کیا جائے۔ یہ تجویز ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ایران کی شرکت پہلے ہی خطے کی کشیدہ سیاسی صورتحال کے باعث سوالات کی زد میں ہے۔
اہم خبریں سے مزید