• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ترقیاتی منصوبے نا اہلی و کرپشن کا شاہکار، بلاول کی سیاست محض دعوے، حافظ نعیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی میں ترقیاتی منصوبے نا اہلی و کرپشن کا شاہکار، بلاول کی سیاست محض دعوے۔ سندھ حکومت کے کاموں کو کوئی شفاف سمجھتا ہے تو اسے نوبل انعام ملنا چاہئے، پیپلز پارٹی ملک کے بزرگوں کی بی ٹیم ہے۔ ایران و امریکہ مذاکرات کے حوالے سے ایران کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں کہ جب تک آبنائے ہرمز کا گھیراؤ ختم نہیں کیا جاتا، کسی قسم کا معاہدہ ممکن نہیں۔ مذاکرات میں پاکستان کی سفارتی کاوشیں قابل تحسین ہیں، پاکستان، سعودی عرب، ایران اور ترکی پر مشتمل ایک مشترکہ دفاعی بلاک تشکیل دیا جائے تاکہ امت مسلمہ کو مضبوط بنایا جاسکے۔وہ جمعرات کو امیرکراچی منعم ظفر خان کے ہمراہ ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات اور دعوے زمینی حقائق کے برعکس ثابت ہورہے ہیں اور آج امریکہ خود مذاکرات پر مجبور ہوچکا ہے۔ عالمی سطح پر امریکہ کی ساکھ متاثر اور وہ سفارتی تنہائی کا شکار ہوا ہے، یورپ، نیٹو اور خلیجی ممالک میں بھی اس کے کردار پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ جماعت اسلامی 25 اپریل سے ملک بھر میں ممبرشپ مہم کے نئے مرحلے کا آغاز کر رہی ہے اور یہ ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی ممبرشپ مہم ہوگی۔ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبے نا اہلی،بدانتظامی اور کرپشن کا شاہکار بنے ہوئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید