• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن فائرنگ، ملزم تفتیش میں تعاون نہیں کر رہا ، اٹارنی جنرل بلانش

امریکا کے قائم مقام اٹارنی جنرل بلانش نے کہا ہے کہ واشنگٹن فائرنگ کا ملزم تفتیش میں تعاون نہیں کررہا ہے۔

اٹارنی جنرل بلانش نے کہا کہ شبہ ہے کہ وہ حکومتی عہدیدار کونشانہ بنانا چاہتا تھا، نہیں معلوم کہ فائرنگ کے واقعے کا ایران سے کوئی تعلق ہے یا نہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزم پر کل وفاقی عدالت میں فرد جرم عائد کی جائے گی ، شبہ ہے کہ اس نے چند سال پہلے اسلحہ خریدا تھا۔

قائم مقام اٹارنی جنرل بلانش نے کہاکہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ ملزم کے پاس کچھ تحریری مواد موجود تھا، شبہ ہے ملزم ہوٹل میں قیام پذیرتھا اوراکیلے کارروائی کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید