• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیمبرج اے ایس ریاضی کا پرچہ لیک، رات گئے سوشل میڈیا پر جاری

کراچی( سید محمد عسکری) پاکستان میں بدھ کو کیمبرج (CAIE) کا اے ایس لیول ریاضی جس کا کورڈ پیور میتھ ون 9707تھا، لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اے ایس کا امتحان دینے والے کئی طلبہ نے جنگ کو بتایا کہ رات گئے سوشل میڈیا پر امتحانی پرچہ وائرل ہوگیا تھا اور جب وہ امتحان دینے گئے تو وہی پرچہ تھا جو وائرل ہوا تھا۔پاکستان اور ریجن میں یہ پرچہ بدھ کی دوپہر منعقد ہوا جبکہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب یہ پرچہ اور اس کا حل شدہ سوشل میڈیا ایپ پر وائرل ہوا۔ ذرائع کے مطابق ابتداء میں غیر حل شدہ ازاں بعد حل شدہ پرچہ بھی سامنے آیا۔ پاکستان میں او اور اے لیول امتحانات میں پرچے لیک (Paper Leak) ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہونے کا سلسلہ گزشتہ کئی برس سے جاری ہے اور ماضی میں کیمبرج نے تصدیق کی ہے کہ اے ایس، اے لیول ریاضی، کمپیوٹر سائنس، اور فزکس کے پرچوں کے حصے امتحان سے قبل سوشل میڈیا پر سامنے آئے۔ برٹش کونسل اور کیمبرج نے تحقیقات بھی کیں تاہم نہ تو تحقیقاتی رپورٹ سے آگاہ کیا گیانہ ہی زمہ داروں کے نام سامنے لائے گئے جس کی وجہ سے طلبا شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہورہے ہیں اور وہ کیمبرج کے امتحانی نظام پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ ادھر کیمبرج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرچہ لیک ہونے کی اطلاع سے آگاہ ہیں۔ ہم اس طرح کی رپورٹس کی مکمل چھان بین کرتے ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو، جون 2026 سیریز کے ٹائم ٹیبل امتحانات کے اختتام کے دوران یا اس کے بعد مراکز کو مزید معلومات فراہم کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید