کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سیکورٹی فورسز کا پسنی میں ٹارگٹڈ آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان کے چار دہشت گرد ہلاک جبکہ جرات اور بہادری سے مقابلہ کرنے والے دو نوجوان شہید ہو گئے جبکہ دکی میں باروری سرنگ پھٹنے سے 2 اہلکار زخمی ہوگئے، کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، ٹھکانے مسمار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ ٗ گولہ بارود ٗ دستی بم راکٹ رلانچرز قبضے میں لے لئے گئے ،فورسز نے ٹھکانے مسمار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ ٗ گولہ بارود ٗ دستی بم راکٹ رلانچرز قبضے میں لے لئے سیکورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے پسنی میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے اور اس مقصد کیلئے پہاڑی علاقے میں موجود ہے جس پر سیکورٹی فورسز کے ہمراہ گزشتہ روز پسنی میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا دہشت گردوں نے فورسز کو دیکھتے ہی شدید فائرنگ شروع کر دی فورسز نے بھی فوری جوابی کارروائی کی فائرنگ کا تبادلہ دو گھنٹے تک جاری رہا فورسز نے فائرنگ سے فتنہ الہندوستان چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ جرات اور بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دو جوان شہید ہو گئے فورسز نے ٹھکانے مسمار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ ٗ گولہ بارود ٗدستی بم ٗراکٹ لانچرز قبضے میں لے کر شہدا کی میتیں ہسپتال منتقل کی ۔جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا۔ درایں اثنا ء دکی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے کوئلہ لے جانے والے ٹرکس کی سیکورٹی پر مامور دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔