• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ فلوٹیلا میں حراست کے بعد سابق سینیٹر مشتاق احمد رہا، دو کارکن اسرائیل منتقل

اسلام آباد (نیوز ایجنسی ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی کا اعلان کر دیا ہے، جنہیں اس سے قبل اسرائیلی قابض افواج نے حراست میں لیا تھا۔ انہیں گلوبل صمود فلوٹیلا میں دیگر امدادی کارکنوں کے ساتھ حراست میں لیا گیا تھا۔ اسرائیل نے فلوٹیلا میں شامل انسانی حقوق کیلئے سرگرم تمام کارکنوں کو رہا کردیا ہے تاہم دو کارکنوں ہسپانوی شہری سیف ابو کشک اور برازیل سے تعلق رکھنے والے تھیاغو اویلا کو اسرائیل منتقل کردیا گیا ہے، اسرائیلی حکام کے مطابق دونوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔ قبل ازیں ایکس پر ایک پوسٹ میں، نائب وزیراعظم ڈار نے سابق قانون ساز کے کریٹ، یونان تک کے سفر میں سہولت فراہم کرنے پر یونانی حکام کا شکریہ ادا کیا۔ مسٹر خان کی استنبول واپسی میں مدد کرنے پر ترکیہ کی قیادت اور حکومت کا بھی گہرا شکریہ ادا کیا گیا، جہاں سے ان کی پاکستان واپس آنے کی توقع ہے۔

ملک بھر سے سے مزید