کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بہتر ہوگا کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتخابات سے قبل دنیا میں امن کے قیام کے اپنے وعدوں اور نعروں کو حتمی شکل دینے کی سیاست کریں،ایران کے خلاف جنگ میں ناکامی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے ملک میں بھی شدید مخالفت کا سامنا ہے جس سے پریشان ہوکر وہ ہر دن اپنے بیانات بدل رہے ہیں، خود کو فاتح ثابت کر نے کے لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں، مگر دنیا اب ان کے کسی بھی بیان پر توجہ دینے کے لئے تیار نہیں، یورپ ملکوں کے نیٹو ممالک بھی امریکا کے ساتھ دینے کے لئے تیار نہیں، خود اپنے ملک میں مڈ ٹرم انتخابات سے قبل امریکی صدر کو مشکلات کا سامنا ہے، ان کی مقبولیت میں کمی نظر آرہی ہے، نوبل انعام کے حصول میں ناکامی سے بھی ڈونلڈ ٹرمپ دباؤ کا شکار ہیں۔