لاہور (آئی این پی ) ایوی ایشن انڈسٹری دباؤ کا شکار، ملک میں بڑھتی مہنگائی اور عالمی کشیدگی کے باعث فضائی سفر شدید متاثر ہو گیا، مسافروں کی کمی کے باعث ملک بھر میں 120پروازیں منسوخ ، اندرون ملک کرایوں میں 15سے 20ہزار روپے تک کمی کر دی گئی۔لاہور سمیت ملک بھر میں فضائی سفر پر مہنگائی کے اثرات واضح ہونے لگے ہیں۔ ایئرپورٹ ذرا ئع کے مطابق مسافروں کی تعداد میں نمایاں کمی کے باعث اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں 15 سے 20 ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کم طلب کے باعث نہ صرف کرایوں میں کمی کی گئی بلکہ اندرون و بیرون ملک مجموعی طور پر 120 پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔