• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی نہ پھٹنے والے امریکی، اسرائیلی میزائلوں پر ممکنہ ریورس انجینئرنگ

تہران( نیوز ڈیسک) ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے ہرمزگان صوبے میں 15بھاری امریکی اور اسرائیلی میزائلوں کو کامیابی سے ناکارہ بناکر ان ہتھیاروں کو ’’ریورس انجینئرنگ‘‘ کیلئے ٹیکنیکل اور ریسرچ یونٹس کے حوالے کر دیا ہے، ایرانی میڈیا اور تجزیہ کار حالیہ تنازع کے دوران ملک میں گِر کر نہ پھٹنے والے امریکی اور اسرائیلی گولہ بارود کو تہران کی عسکری صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے ایک ’’اسٹریٹجک موقع‘‘ قرار دے رہے ہیں۔ ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی نے 26 اپریل کو رپورٹ کیا تھا کہ پاسدارانِ انقلاب نے ہرمزگان صوبے میں 15 بھاری امریکی میزائلوں کو کامیابی سے ناکارہ بناکر ان ہتھیاروں کو ’’ریورس انجینئرنگ‘‘ کیلئے ٹیکنیکل اور ریسرچ یونٹس کے حوالے کر دیا ہے،پریس ٹی وی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان ہتھیاروں میں ایک جی بی یو 57 بنکر بسٹر بم بھی شامل ہے۔ریورس انجینئرنگ ایک ایسا عمل ہے جس کے دوران کسی ہتھیار، چیز، سافٹ ویئر یا مشین کو کھول کر اور اس کے حصوں کا تجزیہ کرکے یہ سمجھنے کی کوشش کی جاتی ہے کہ وہ کس طرح کام کرتی ہے اور اسے کیسے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ایران کے سخت گیر سٹوڈنٹ نیوز نیٹ ورک نے ان بموں کی دریافت کو ایک ’تحقہ‘ قرار دیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ میدان جنگ اب ملک کی دفاعی صنعت کے لیے ایک ریسرچ لیبارٹری بن چکا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید