تہران(جنگ نیوز)ایران میں اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں دو افراد کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا جب کہ گزشتہ روز بھی ایک نوجوان کو سزائے موت دی گئی تھی۔ ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تنسیم نیوز کے مطابق یعقوب کریمپور اور ناصر بقرزادہ پر الزام تھا کہوہ 1980 سے 1988 تک ایران عراق جنگ میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹس کے طور پر کام کر رہے تھے۔ ایران کی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر موجود دستاویز سے پتا چلتا ہے کہ ملزمان پر موساد کےساتھ تعاون کرنے کے عوض ڈیجیٹل فنڈنگ بھی ملتی تھی۔ ملزمان موساد سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے رابطے میں تھے۔دونوں ملزمان نے اہم ترین جوہری تنصیب نطنز کے ساتھ ساتھ حساس مقامات سے متعلق معلومات اور ڈیٹا جمع کرکے موساد کو فراہم کیا تھا۔