• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اضافہ، مزید 4 فلسطینی شہید

کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اضافہ، مزید4 فلسطینی شہید، 26افراد زخمی،ماضی کے حملوں میں مارے گئے3 افراد کی لاشیں بھی ملبے سے نکالی گئیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد شہید اور 26 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ پہلے کے حملوں میں مارے گئے 3افراد کی لاشیں بھی ملبے سے نکالی گئی ہیں۔وزارت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی کارروائیوں میں مجموعی اموات کم از کم 72,608 تک پہنچ چکی ہیں جبکہ 172,445 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید