• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا بڑا کرپٹو ایکسچینج، طاقتور خاندان، خفیہ شناخت اور کروڑوں ڈالرز کی منتقلی

لندن/تہران(خبر ایجنسی)ایک تحقیقاتی رپورٹ میں ایران کے سب سے بڑے کرپٹو کرنسی ایکسچینج (Nobitex) کاملک کے انتہائی طاقتور اور بااثر خاندان سے تعلق کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ اس پلیٹ فارم کوپاسدارانِ انقلاب (IRGC) اور دیگر ادارے کروڑوں ڈالرز کی منتقلی کیلئے استعمال کرتےہیں۔رپورٹ میں نوبی ٹیکس کے بانی بھائیوں علی اور محمد خرازی کاموجودہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے خاندان سے گہرے تعلقات کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔نوبی ٹیکس نے حکومتی تعلقات ،ریاست کی مدد ،پاسدارانِ انقلاب یا مرکزی بینک کے ساتھ کسی معاہدے یا تعلق کی تردید کی ہے۔ رپورٹ کی مزید تفصیلات کےمطابق کمپنی کے بانی خرازی برادران نے طویل عرصے تک عالمی سطح پر اپنےخاندانی پس منظر اور ایکسچینج کے درمیان تعلق کوچھپانے کیلئے اپنی اصل شناخت کی جگہ ’آغا میر‘ کا خاندانی نام استعمال کیا۔

دنیا بھر سے سے مزید