• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

D8 ممالک کا ایس ایم ایز کے فروغ کیلئے مشترکہ حکمت عملی تیز کرنے پر زور

اسلام آ باد (اے پی پی) ڈی ایٹ ممالک کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایس ایم ایز دنیا بھر میں، بالخصوص ڈی ایٹ ممالک میں، اقتصادی ترقی کے بنیادی محرک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترقی پذیر آٹھ ممالک کی تنظیم برائے اقتصادی تعاون (ڈی ۔ایٹ) نے رکن ممالک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کے فروغ کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ترقی، جدت اور باہمی تجارت کے فروغ کیلئے ایک مربوط روڈ میپ پر عملدرآمد کو تیز کرنے پر زور دیا ہے۔یہ عزم ڈی ایٹ کے ایس ایم ایز سے متعلق حکومتی اداروں کے نویں اجلاس کے دوران ظاہر کیا گیا، جس کی میزبانی نائیجیریا کے اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ ایجنسی نے ورچوئل طور پر کی۔ اجلاس میں رکن ممالک کے متعلقہ اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی ایٹ کے سیکرٹری جنرل سفیر سہیل محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم ایز دنیا بھر میں، بالخصوص ڈی ایٹ ممالک میں، اقتصادی ترقی کے بنیادی محرک ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید