واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ٹرمپ کی ایران جنگ کو عراق اور ویتنام جنگ جیسی عوامی مخالفت کا سامنا، 61 فیصد امریکیوں نے ایران پر حملہ غلط فیصلہ قرار دیا،ریپبلکنز کی اکثریت اب بھی فوجی کارروائی کی حامی، بیشتر امریکیوں کو فوجی کارروائی سے دہشت گردی اور معاشی کساد بازاری بڑھنے کا خدشہ ہے، ایک تازہ سروے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف فوجی کارروائی کو امریکا میں اسی سطح کی عوامی مخالفت کا سامنا ہے جیسا کہ ماضی میں عراق اور ویتنام جنگوں کو تھا۔