کراچی( افضل ندیم ڈوگر) روسی فلم ڈائریکٹر پاول تالنکن آسکر کا بہترین دستاویزی فلم پر رواں سال جیتا گیا آسکر ایوارڈ لفتھانسا ایئر نے تلاش کرلیا ہے جو نیویارک سے فرینکفرٹ کی پرواز میں گم ہوگیا تھا۔ ڈائریکٹر فلمساز پاول تالنکن نیویارک کے جان ایف کینڈی ایئرپورٹ سے فرینکفرٹ جا رہے تھے۔ آسکر ایوارڈ ان کے دستی سامان میں تھا کہ سیکورٹی حکام نے 8.5 پاؤنڈ (3.8 کلوگرام) وزنی ایوارڈ کو پرواز یا مسافروں کیلئے ممکنہ "سیکورٹی خطرہ" یا "ممکنہ ہتھیار" کہہ کر دستی سامان میں ساتھ لے جانے سے روک دیا تھا۔ پرواز کے گیٹ پر فلمساز سے آسکر ایوارڈ لے کر بک جمع کرائے گئے سامان میں بھی دیا گیا تھا۔ فرینکفرٹ پہنچنے پر آسکر غائب پایا گیا تھا۔