• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پینٹاگون کے بڑی AI کمپنیوں سے معاہدے، اینتھروپک شامل نہیں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) پینٹاگون کے بڑی AI کمپنیوں سے معاہدے، اینتھروپک شامل نہیں ، ایک کمپنی پر انحصار ختم کرنے کی حکمت عملی، اینتھروپک کو سکیورٹی خدشات پر خارج کر دیا گیا،منصوبہ بندی، لاجسٹکس و دیگر آپریشنز کو تیز بنانے کیلئے ان کمپنیوں کو فوجی نیٹ ورکس میں لایا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے اپنی خفیہ نیٹ ورکس میں جدید مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کے استعمال کے لیے سات بڑی ٹیک کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کر لیے ہیں، تاہم اس فہرست میں اینتھروپک کو شامل نہیں کیا گیا، جسے رواں سال سکیورٹی خدشات کے باعث سپلائی چین رسک قرار دے کر اس کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ ان معاہدوں میں اوپن اے آئی، گوگل، مائیکروسافٹ، ایمیزون ویب سروسز، این ویڈیا، اسپیس ایکس اور ریفلیکشن شامل ہیں، جنہیں فوجی نظام کے حساس نیٹ ورکس میں شامل کیا جا رہا ہے تاکہ منصوبہ بندی، لاجسٹکس اور دیگر آپریشنز کو تیز اور مؤثر بنایا جا سکے۔

دنیا بھر سے سے مزید