• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان : حزب اللّٰہ رہنما کو وڈیو گیم ’’اینگری برڈز‘‘کےکردار میں پیش کرنے پر اشتعال

بیروت (اے ایف پی)لبنان کے ایک ٹی وی چینل پر نشر کی گئی ویڈیوکلپ کو حزب اللّٰہ نے توہین آمیز قرار دیتے ہوئے اس پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے، وڈیو میں حزب اللّٰہ جنگجوؤں اور رہنماؤں کومشہور موبائل گیم’’اینگری برڈز‘‘ کے کرداروں کے طور پر دکھایا گیا ہے ۔صدر جوزف عون نے بھی اسکی مذمت کرتے ہوئے قومی یکجہتی کی ضرورت پرزورد یا ہے۔ تفصیلات کےمطابق لبنان کے ایک ٹی وی چینل ایل بی سی آئی سےنشر اس ویڈیو گیم میںحزب اللّٰہ رہنما نعیم قاسم کو اپنے جنگجوؤں سے خطاب کرتے دکھایا گیا جس میں حزب کےجنگجوؤں کو پرندوں کے طور پر دکھایا گیا ہے جس میں وہ اسرائیلی فوج سے لڑ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس چینل کی بنیاد1980کی دہائی میں مبینہ حزب اللّٰہ مخالف مسیحی جماعت’’لبنانی فورسز‘‘ نے رکھی تھی، تاہم بعد ازاں چینل نے خود کو اس پارٹی سے الگ کر کے اپنا ایک آزاد تشخص پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید