• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہرا پولیس نظام، اسرائیل میں فلسطینی آبادی والے علاقوں میں جرائم بڑھنے لگے

کراچی (نیوز ڈیسک) دہرا پولیس نظام ،اسرائیل میں فلسطینی آبادی والے علاقوں میں جرائم بڑھنے لگے۔ یہودی اور فلسطینی علاقوں میں سیکورٹی کا واضح فرق، غربت، بیروزگاری اور جرائم پیشہ گروہوں کا پھیلاؤ، قتل کی شرح میں خطرناک اضافہ، اسرائیلی حکومت پر امتیازی پولیسنگ اور غفلت کےسنگین الزامات عائد کیے جارہے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل میں فلسطینی آبادی والے علاقوں میں بڑھتے جرائم اور قتل کی شرح نے شدید تشویش پیدا کر دی ہے، جہاں ناقدین حکومت پر “دوہرے پولیس نظام” اور دانستہ غفلت کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ان علاقوں میں قتل کی شرح نمایاں طور پر بڑھ چکی ہے جبکہ یہودی آبادی کے مقابلے میں پولیس کی موجودگی اور کارروائی انتہائی محدود ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید