کراچی ( نیوز ڈیسک)مکیش امبانی کی دولت میں 2026 میں اب تک 47 کھرب روپے ( 17 ارب ڈالر) کی کمی ، بڑی وجہ مغربی ایشیا کے بحران سے کاروباری دباؤ،توانائی اور سپلائی چین میں رکاوٹوں کا اثر، بھارتی معیشت اور اسٹاک مارکیٹ پر منفی اثرات، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی کے خدشات ہیں۔ عالمی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال کا براہ راست اثر بھارتی بڑی کمپنیوں اور امبانی نیٹ ورک پر بھی پڑا ۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ارب پتی تاجر مکیش انبانی کی مجموعی دولت میں 2026 کے دوران اب تک تقریباً 17 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔