ملتان (سٹاف رپورٹر ) اراضی پر قبضے کی کوشش کرنے سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس نے زمینوں پر قبضہ کی کوشش کرنے کے مختلف واقعات کے الزام میں 12افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 9افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، کینٹ پولیس نے ملزم حمزہ سے 15لیٹر شراب، جلیل آباد پولیس نے ملزم شان سے 5لیٹر شراب ،شاہ شمس پولیس نے ملزم جمال سے 20لیٹر شراب ،ملزم حفیظ سے 20لیٹر شراب ،دہلی گیٹ پولیس نے ملزم حسن سے 20لیٹر شراب، بوہڑ گیٹ پولیس نے ملزم فہیم سے 7لیٹر شراب، صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم اے ڈی سے 10لیٹر شراب ،ملزم افضل سے 10لیٹر شراب ،گلگشت پولیس نے ملزم مجاہد سے 10لیٹر شراب اور ڈی ایچ اے پولیس نے ملزم اے رکھا سے 20لیٹر شراب برآمد کرلی ،پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں 6نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ الپہ پولیس نے والدہ کو تھپڑ مارنے اور گھریلو سامان کو آگ لگانے کے الزام میں بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ بی زیڈ پولیس نے شہری کو بوگس چیک دینے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ سٹی جلالپور پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو ڈرادھمکاکر پیسے لینے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے زیادتی کے مختلف واقعات کے الزام میں تین نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ قادر پورراں پولیس نے شہری کی بھینس کو زہر دینے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،سٹی شجاع آباد پولیس نے اشتہاری کو فرار کرانے کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔