• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سرائیکی پارٹی کے زیر اہتمام یوم مزدور پر تقریب کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی رجسٹرڈ کے تحت مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر وینس فارم ہاؤس ملتان ایک تقریب منعقد ہوئی، پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس نے کہا کہ ہر سال بجٹ میں مزدور یا چھوٹے ملازم کی تنخواہ ایک تولہ سونا کے برابر بنیاد بناتے تو آج دنیا کے ترقی یافتہ ممالک امریکہ برطانیہ کی معیشت کے برابر پاکستانیوں کی معیشت ہوتی تو پاکستان ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل ہوتا آج بھی پاکستان امیر ملک ہے جو زرعی فصلات باغات کی نعمت سے مالا مال ہے۔
ملتان سے مزید