ملتان (سٹاف رپورٹر ) جعلی ٹکٹ پر دبئی جانے والے دو افراد اور سٹڈی ویزے پر روس جانے والے مسافر کو ایئر پورٹ پر گرفتار کرلیاگیا، تفصیلات کے مطابق ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر نجی ایئر لائن کی پرواز FZ-326مسافروں کو لے کر دبئی جارہی تھی کہ ایف آئی اے امیگریشن سٹاف نے دوران چیکنگ دو افراد محمد ندیم اور ندیم جنگل خان کو گرفتار کرلیا ،گرفتار افراد کے بارے میں معلوم ہوا کہ دونوں اشخاص جعلی ٹکٹ پر دبئی جارہے تھے،دوسری جانب نجی ایئر لائن کی پرواز FZ-326ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے مسافروں کو لیکر دبئی جارہی تھی کہ دوران چیکنگ و جانچ پڑتال ایف آئی اے سٹاف نے ایک شخص کو گرفتار کیا جس کی شناخت رانا شیر افگن سے ہوئی جو سٹڈی ویزے پر روس جارہا تھا مگر کوائف اور حقائق بتانے سے قاصر رہا ایف آئی اے نے گرفتار شخص کو سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ۔