• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید علی خامنہ ای کے چہلم کے سلسلے میں اجتماع آج ہوگا

ملتان (سٹاف رپورٹر )سید علی خامنہ ای کے چہلم کے سلسلے میں اجتماع آج ہوگا، اجتماع میںمجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی شرکت متوقع ہے، اجتماع میں وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی، سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ حامد سعید کاظمی، مرکزی صدر مجلس علمائے مکتب اہل بیت علامہ سید حسنین عباس گردیزی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر، چیئرمین امامیہ آرگنائزیشن پاکستان حضور مہدی ، جمعیت علمائے اسلام کے رہنما خواجہ مدثر محمود، جماعت اسلامی کے رہنما حافظ محمد اسلم ، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما مولانا محمد ایوب مغل سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔
ملتان سے مزید