• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان فیڈریشن یونائیٹڈ ٹریڈ یونین کے زیر اہتمام یوم مزدور پر ریلی

ملتان (سٹاف رپورٹر) مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر آل پاکستان فیڈریشن یونائٹڈ ٹریڈ یونین (رجسٹرڈ) سی این آئی آر سی کے زیر اہتمام ملتان میں نواں شہر چوک پر ایک بھرپور ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت چیئرمین ملتان ڈویژن ملک حماد افضل ڈوگر، صدر ملتان ڈویژن شیخ محمد اسماعیل، وائس چیئرمین حاجی محمد قاسم ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری وسیم اعجاز، سپریٹینڈنٹ ممتاز آ باد و مرکزی نائب صدر پاکستان ایمپلائیز فیڈریشن کریم نواز خان، صدر ساؤتھ پنجاب محمد اصغر جوئیہ نے کی ، سٹی صدر ملتان محمد رمضان، سٹی جنرل سیکرٹری محمد محسن، صدر میونسپل ایمپلائز اللہ دتہ لاہوری، خادم حسین، وقاص اعجاز، غلام شبیر، غلام فرید سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،ریلی کے شرکاء نے مزدوروں کے حقوق کے حق میں نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ حکومت محنت کش طبقے کے مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کرے،مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مزدوروں کے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور کسی بھی ناانصافی کے خلاف آواز بلند کی جاتی رہے گی۔
ملتان سے مزید