• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدوروں کے عالمی دن پر عوامی ورکرز پارٹی کے زیر اہتمام ریلی

ملتان (سٹاف رپورٹر) مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر عوامی ورکرز پارٹی کے زیر اہتمام دیگر مزدور تنظیموں پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن،عہد آرگنائزیشن،امن پنجاب رکشہ یونین،ایمری یونین ملتان کی مشترکہ ریلی نواں شہر چوک سے پریس کلب تک نکالی گئی جس میں محنت کشوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ریلی کے موقع پر شرکاء نے شکاگو کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور سرمایہ دارانہ نظام جاگیرداری نظام کے خاتمے اور ائی ایم ایف کی لوٹ کھسوٹ ہو شربا مہنگائی،پٹرولیم مصنوعات،بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف نعرے بازی کی، ریلی کی قیادت مزدور رہنماؤں مصور نقوی،مرکزی جنرل سیکریٹری فرحت عباس،کامریڈ یامین،میڈم اقصیٰ ہاشمی،نسیمہ شاہین،ملک محسن بھٹہ،محمد نواز پاندہ،کامریڈ دلاور عباس صدیقی،صوفی محمد صدیق،انجینئر افتخار قریشی،رانا محمد اقبال،جاوید بھٹی،سید ریحان حسین،محمد عباس راجپوت،مدثر جمال،عبداللہ نعیم،عباس ظفر،الحاج محمد اشرف قریشی،نیاز رسول اویسی،رانا محمد امجد،مختیار سومرو،محمد تنویر،ملک خاور بھٹہ،توفیق شہزاد،ملک رمضان چوہان،ملک محمد شہباز،سردار محمد عاصم بھٹی،محمد ارشاد،محمد عرفان،مہر عاشق،جاوید ظفر،ملک رمضان نے کی، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری فرحت عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن محنت کشوں کی قربانیوں اور تاریخی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے جس نے مزدوروں کے وقار منصفانہ اجرت اور انسانی محنت کی عظمت کے لیے جدوجہد کی۔
ملتان سے مزید