ملتان (سٹاف رپورٹر) جہانگیر ترین نے ’’ترین ڈائیگناسٹک سینٹر‘‘ کا افتتاح کردیا، طبی مرکز ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، جہاں عوام کو معیاری اور مفت تشخیصی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، تفصیل کے مطابق جہانگیر خان ترین نے چک نمبر 12 ایم پی آر لودھراں میں ترین ڈائیگناسٹک سینٹر کا افتتاح کردیا، یہ سینٹر ایل پی پی کے زیر انتظام چلایا جائے گا، اس موقع پر لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے سی ای او ڈاکٹر عبدالصبور بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ اس ہیلتھ سینٹر کا بنیادی مقصد عوام کو معیاری، بروقت اور سستی طبی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے، اس موقع پر جہانگیر خان ترین نے ترین ڈائیگناسٹک سینٹر میں مزید اہم ٹیسٹوں کی فراہمی، ایکسرے کی ڈیجیٹلائزیشن، مفت ادویات کی دستیابی اور جدید مشینری کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔