ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری کی مختلف وارداتوںمیں شہری نقدی، موٹر سائیکلوںاور دیگر قیمتی اشیا سے محروم، پولیس نےچوری کے مختلف واقعات کے الزام میں 23مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقے میں ذیشان صفدر اور عامر ندیم کی موٹرسائیکلیں، سدرہ شاہد کے طلائی زیورات،جلیل آباد کے علاقے میں حبیب اشرف، چہلیک کے علاقے میں عدنان، مظفر آباد کے علاقے میں مظہر، قطب پور کے علاقے میں زاہد، شاہ شمس کے علاقے میں حنظلہ قیوم،ممتاز آباد کے علاقے میں منیر کے موبائل فونز و نقدی، شعیب اختر اور کاشف کی موٹرسائیکلیں ، نیوملتان کے علاقے میں صادق کی موٹرسائیکل، ارم ناز کے 20ہزار روپے اور موبائل فون، شاہ رکن عالم کے علاقے میں احتشام، سیتل ماڑی کے علاقے میں بختاور کے موبائل فونز، ناصر محمود کا سامان، دہلی گیٹ کے علاقے میں مہتاب کا موبائل فون، سجاد احمد کی موٹرسائیکل و ملبوسات، حرم گیٹ کے علاقے میں وقار علی، بوہڑ گیٹ کے علاقے میں چاند فیاض کے موبائل فونزاور شفیق کی گائے، مخدوم رشید کے علاقے میں شفاعت کےبکرے، سٹی شجاع آباد کے علاقے میں ندیم کی موٹرسائیکل، رفیق کے بکرے، ممتاز بی بی کی موٹرسائیکل، گلگشت کے علاقے میں علی حیدر اور قاسم، بی زیڈ کے علاقے میں اسامہ کے موبائل فونز، ضمیر کی موٹر اور ڈی ایچ اے کے علاقے میں ناصر کا موبائل فون چوری ہوگئے۔