ملتان (سٹاف رپورٹر) ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان کا زیب النساء پارک کو خوبصورت لائٹس سے آراستہ کرنے کا فیصلہ۔پارک میں لائٹس کی تنصیب کا آغاز کر دیا گیا۔ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن کا لیڈیز پارک زیب النساء پارک اور آرٹس کونسل پارک کا دورہ۔لائٹس، لینڈ سکیپ ورک اور صفائی امور کا جائزہ۔ احکامات جاری کر دیئے ۔اس موقع پر ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے کہا کہ زیب النساء لیڈیز پارک میں لائٹس کی تنصیب اور سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔ آرٹس کونسل پارک میں لینڈ سکیپ ورک کو مزید بہتر کیا جائے گا۔ پارکوں میں صفائی کے عمل اور پانی کی فراہمی کو بنایا جائے۔ موسم کی مناسبت سے پارکوں اور گرین پر کے چھڑکاؤ کو یقینی بنایا جائے۔