ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت کو بتا رہا ہوں کہ اگلے پانچ ماہ میں گندم نظر نہیں آئے گی ملک کی انڈسٹری میں 100 فیصد کردار مزدور کا ہے کسان کو پاکستانی تک نہیں سمجھا جا رہا ہے زراعت کو ترجیح نہ دینے کی وجہ سے فوڈ سیکیورٹی متاثر ہو رہی ہے معرکہ حق میں کامیابی کے بعد پوری دنیا میں پاکستان کا وقار بڑھا، مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پربھی مزدور کو چھٹی نہیں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا، خالد محمود کھوکھر نے مزید کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے ہم اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو زیر کرنے میں کامیاب ہوئے اس کامیابی کیوجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کا وقار بڑھا ہے، آبادی بڑھنے کےساتھ ہماری ایگریکلچر گروتھ منفی پر آگئی ہے، پیدوار بڑھانے کے لئے کھادوں کا استعمال ضروری ہے اور جب تک کاشتکار کو فصل کا اچھا ریٹ نہیں ملتا کسان کھادیں استعمال نہیں کرسکتا، خوراک کی فراہمی کے لیے زراعت کو ترجیح دینا ہوگی، زراعت کو ترجیح نہ دینے کی وجہ سے اج ذراعت منفی کی طرف جا رہی ہے ۔